ایرانی صدر کی ملک میں داخل اور خارج ہونے کے وقت پاسپورٹ پر مہر نہ لگانے کی ہدایت

تہران، ارنا-  ایرانی صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ملک میں داخل اور خارج ہونے کے موقع پر غیر ملکیوں کے پاسپورٹ پر مہر نہ لگانے کی ہدایت دی۔

رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت کے حکم سے  ایران میں داخل اور خارج ہونے کے موقع پر غیر ملکیوں کے پاسپورٹ پر مہر نہیں لگایا جاتا ہے۔

ایرانی صدر نے وزیر داخلہ "عبدالرضا رحمانی فضلی" کو ہدایت دی ہے کہ ایرانی حساس اداروں کی ہم آہنگی کیساتھ ایسے اقدامات کیے جائیں جن کے ذریعے اس کے بعد ایران میں داخل اور خارج ہونے کے موقع پر غیر ملکیوں کے پاسپورٹ پر مہر نہیں لگایا جائے گا۔

اس اقدام کا مقصد غیر ملکی سیاحوں کو ایران میں سیاحت کے لیے راغب کرنا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2015ء سے ایران، عراق، شام، لیبیا، صومالیہ اور یمن کا سفر کرنے والے افراد کو امریکہ میں داخلے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =