23 جون، 2019 3:42 PM
Journalist ID: 1837
News Code: 83366302
0 Persons
جوہری معاہدے سے متعلق اپنے فیصلے پر سنجیدہ ہیں: ایران

تہران، ارنا - ایران کی خارجہ تعلقات اسٹریٹجک کونسل کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ایران 60دن کے الٹی میٹم کے خاتمے کے بعد نئے اقدامات اٹھائے گا اور اور ایرانی حکام ایٹمی معاہدے سے متعلق اپنے فیصلے میں سنجیدہ ہیں۔

یہ بات سید کمال خرازی نے آج ایران کے دورے پر آئے ہوئے نائب برطانوی وزیر خارجہ برائے مشرق وسطی امور "اندرو موریسون' کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد  صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے اس برطانوی عہدیدار کے دورہ ایران اور اس ملاقات کے موضوعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نائب برطانوی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ عنقریب انسٹکیس میکنزم نافذ ہوگا اور لندن جوہری معاہدے کی حمایت کرے گا لیکن برطانیہ اور امریکہ کے درمیان مسائل ابھی موجود ہیں.

خرازی نے جوہری معاہدے پر یورپ کے وعدوں اور اس معاہدے کے مستقبل سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یورپ کو اگلے دو ہفتوں کے اندر اپنے عملی اقدامات کو اٹھانا چاہیے.

نائب برطانوی وزیر خارجہ "اندرو موریسون"آج بروز اتوار حالیہ دنوں میں خلیج فارس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایران کیساتھ شفاف اور تعمیری مذاکرات کرنے کیلئے تہران پہنچ گئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 1 =