نائب برطانوی وزیر خارجہ اور ایک سنیئر ایرانی سفارتکار کے درمیان ملاقات

تہران، ارنا - نائب برطانوی وزیر خارجہ نے آج بروز اتوار ایران کی خارجہ تعلقات اسٹریٹجک کونسل کے چیئرمین کے ساتھ ملاقات کی.

ایران کے دورے پر آئے ہوئے نائب برطانوی وزیر خارجہ "اندرو موریسون' نے اتوار کے روز  اعلی ایرانی سفارتکار اور سابق وزیر خارجہ 'سید کمال خرازی' کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے علاقائی امور اور خطے کی حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا.

رپورٹ کے مطابق نائب برطانوی وزیر خارجہ آج ایران کے دوسرے اعلی حکام کیساتھ ملاقات کریں گے۔

تہران میں برطانیہ کے سابق سفیر 'رچرڈ ڈالٹن' نے حالیہ دنوں میں ایل بی سی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اندرو موریسون کے دورہ ایران کے اہم مشنوں میں سے ایک انسٹکیس میکنزم کے حوالے سے لندن کے اہم پیغام کا اعلان کرنا ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 5 =