ایرانی چابہار بندرگاہ کی نان آئل برآمدات میں 100 فیصد کا اضافہ

چابہار، ارنا - ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کی پورٹس اور میری ٹائم اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ روان سال کے پہلے تین مہینے میں چابہار کی نان آئل مصنوعات کی برآمدات کی شرح میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 100 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

یہ بات 'بہروز آقایی' نے اتوار کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ شہید بہشتی بندرگاہ کے پہلے فیز کے افتتاح کے بعد مصنوعات کی لوڈنگ اور اترائی میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 37 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

آقایی نے مزید کہا کہ روان سال کے پہلے تین مہینوں کے دوران تیل اور نان آئل مصنوعات کی برآمدات کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 69 اور100 فیصد اضافہ زیادہ ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =