ایرانی والی بال ٹیم نے ورلڈ لیگ کے فائنل مرحلے میں قدم رکھا

تہران، ارنا – عالمی والی بال فیڈریشن نے اعلان کردیا ہے کہ ایرانی قومی والی بال ٹیم نے دس فتوحات کے ساتھ پہلی ٹیم کے طور پر ورلڈ لیگ کے فائنل مرحلے میں قدم رکھا۔

ایرانی قومی والی بال ٹیم نے گزشتہ روز صوبے اردبیل میں منعقدہ 2019 ورلڈ لیگ مقابلوں میں آسٹریلیا کی ٹیم کو شکست دے کر پہلی ٹیم کے طور پر ان مقابلوں کے فائنل مرحلے میں قدم رکھا۔
ان مقابلوں کے فائنل مرحلے کا 10 سے 14 جولائی تک امریکہ میں انعقاد کیا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں شریک ہوں گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 13 =