خاتون ایرانی کھیلاڑی کی عالمی باسکٹ بال مقابلوں میں تیسری پوزیشن

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی باسکٹ بال ٹیم کی خاتون کھیلاڑی "شادی عبدالوند" نے ہالینڈ میں منعقدہ عالمی مقابلوں کے انفرادی مہارتوں کے حصے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

 ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں منعقدہ عالمی باسکٹ بال مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین باسکٹ بال ٹیم کی کھیلاڑی شادی عبدالوند نے انفرادی مہارتوں کے حصے میں ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

ہونے والے مقابلوں میں فرانس اور اٹلی کے نمائندوں نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =