ایران، روایتی کھانوں کے شائقین کی ایک اہم منزل ہے

تہران،ارنا - ایران کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں موجودہ مقامی اور روایتی کھانوں نے اس پرانی سرزمین کو دنیا میں ایک رنگا رنگ دستر خوان میں تبدیل کر دیا ہے.

غیر ملکی سیاح ایران میں تاریخی، ثقافتی، صحت اور ایکو ٹورازم کے شعبوں میں بہت سے دلکش مقامات کے علاوہ ایران کی متنوع اور لذید روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں.

ایران 2500 روایتی کھانوں کے ساتھ دنیا کی سب سے متنوع اور رنگا رنگ فہرست کا مالک ہے اور یہ غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے.

دنیا میں چینی اور رومن خوراک کے بعد ایرانی کھانوں کا پکوان کی طرز تیسری پوزیشن پر ہے کیونکہ یہ کھانے اسلامی اصولوں کے مطابق تیار ہوتے ہیں اور یقینی طور پر یہ مزے دار و لذید کھانے بہت سے سیاحوں کو راغب کر سکتے ہیں.

خوراک کے فیسٹیولوں کے انعقاد نے ایران میں روایتی کھانوں کے شائقین کی توجہ کو راغب کرنے کیلیے ایک سنہری موقع فراہم کیا ہے

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 4 =