ایرانی والیبال ٹیم ورلڈلیگ فائنل مرحلے سے چند قدم کی دوری پر

تہران، ارنا – ایرانی قومی والی بال ٹیم 2019 والی بال ورلڈ لیگ میں مسلسل فتوحات کے ساتھ ان مقابلوں کے فائنل مرحلے سے صرف ایک قدم کی دوری پر ہے۔

ایرانی قومی والی بال ٹیم نے گزشتہ روز اپنے دسویں میچ میں پرتگالی ٹیم کو جارحانہ شکست دے دی۔
ایرانی ٹیم اپنی 9 کامیابی اور 27 پوائنٹس کے ساتھ درجہ بندی کی پہلی پوزیشن پر ہے۔
ایرانی ٹیم منعقدہ مقابلوں میں صرف برازیلی ٹیم کے خلاف کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی۔
اگر ایرانی والی بال ٹیم ایک یا دو کامیابی حاصل کرے تو فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلی جائے گی۔
ایرانی والی بال ٹیم ہفتہ اور اتوار کے روز صوبے اردبیل میں آسٹریلیا اور فرانس کی ٹیموں کے ساتھ میچ کرے گی۔
2019 والی بال ورلڈ لیگ کے پانچواں ہفتے کا بلغاریہ کی میزبانی میں انعقاد کیا جائے گا جس میں ایرانی ٹیم سربیا، بلغاریہ اور امریکہ کی ٹیموں کے ساتھ میچ کرے گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 6 =