22 جون، 2019 2:58 PM
Journalist ID: 1312
News Code: 83364619
0 Persons
ایران میں اماراتی ناظم الامور کی طلبی

تہران، ارنا - ایران میں دراندازی کرنے والے امریکی ڈرون کی جانب سے اماراتی فوجی بیس کے استعمال پر ایران میں تعینات متحدہ عرب امارات کے ناظم الامور کو طلب کرکے اس واقعے پر شدید احتیاج کیا گیا ہے.

ترجمان ایرانی دفترخارجہ نے امارات نائب سفیر کی طلبی کے موقع پر امریکی ڈرون کی خلاف ورزی سے متعلق انھیں باضابطہ طور پر احتجاجی مراسلہ حوالے کردیا.
ایرانی دفترخارجہ کے شعبہ امور خلیج فارس کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کی دراندازی کرنے والے اغیار کے سہولت کار بننے والے ممالک کو نہ برداشت کرتا ہے اور نہ ہی ایسے واقعات پر ردعمل دینے کے لئے اپنی ذمہ داری کو نظراندازی کرے گا.
یاد رہے کہ ایرانی وزیرخارجہ کے معاون خصوصی اور ڈائریکٹر جنرل برائے امریکی امور محسن بہاورند نے گزشتہ روز امریکی مفادات کے محفاظ کی حیثیت سے سوئٹرزلینڈ کے سفیر کو طلب کرکے جاسوس امریکی ڈرون کی خلاف ورزی پر شدید احتیاج کیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 0 =