22 جون، 2019 2:18 PM
Journalist ID: 1837
News Code: 83364526
0 Persons
ایران نے عراق میں دہشتگردی واقعے کی مذمت کردی

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے عراقی دارالحکومت بغداد کے ایک امام بارگاہ پر دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا ہے.

ترجمان دفترخارجہ سید عباس موسوی نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں بغداد کے ایک امام بارگاہ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی جس میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے.
انہوں نے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی.
ترجمان نے اس افسوسناک واقعے پر عراقی قوم اور حکومت کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 4 =