22 جون، 2019 1:54 PM
Journalist ID: 1837
News Code: 83364448
0 Persons
ایران کے 70 ملکوں کیساتھ اقتصادی کمیشن قائم ہیں

تہران، ارنا - نائب ایرانی وزیرخارجہ برائے معاشی امور نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے 70 ممالک کے ساتھ مشترکہ اقتصادی کمیشن قائم ہیں.

یہ بات 'غلامرضا انصاری' نے آج بروز ہفتے میں صوبے اصفہان میں ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے وہ ممالک زیادہ سرگرم ہیں جن کے ہمارے ساتھ تجارتی لین دین کا حجم زیادہ ہے.

غلامرضا انصاری نے مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کے قیام کو معیشت اور اقتصادی تبادلوں کی توسیع کے لئے بہت اچھا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت میں امریکی پابندیوں کے شرائط ہر روز پیچیدہ سے پیچیدہ تر ہوتے جا رہے ہیں تو ہم ان پابندیوں پر قابو پانے کیلئے پڑوسی ممالک کے ساتھ  اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینا ناگزیر ہیں.

انصاری نے مزید بتایا کہ فی الحال اسلامی جمہوریہ ایران کے 95 فیصد تجارتی تعلقات پڑوسی ممالک کے ساتھ ہیں.

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران ہم نے وزات خارجہ اور بیرون ملک میں قائم سفارتخانوں کے تعاون سے بین الاقوامی ٹریڈنگ مراکز اور ایرانی کاروباری افراد کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مواقع کو فراہم کیا ہے۔

ایرانی عہدیدار نے مزید بتایا کہ ہماری اہم ترجیح یہ ہے کہ ایرانی تاجروں پڑوسی ممالک کے بازاوں میں تک رسائی حاصل کریں اور ہم اس سلسلے میں گزشتہ ایک سال میں کامیاب ہوچکے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 12 =