ایرانی پارلیمنٹ امریکی ڈرون کی دراندازی کا جائزہ لے گی

تہران، 22 جون، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ جاسوس امریکی ڈروں کی ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا روان ہفتے میں ایرانی پارلیمنٹ میں جائزہ لی جائے گی.

'کمال دہقاني فيروز آبادي' نے آج امریکہ کی اس جارحانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ روان ہفتے میں خطے میں امریکی تشدد پسند اقدامات اور حالیہ دنوں میں امریکی ڈرون کے غیرقانونی طور ایرانی حدود میں داخلے کا جائزہ کرے گی.

یاد رہے کہ پاسداران اسلامی انقلاب فورس نے 20 جون کو  ملک کے جنوبی 'کوہ مبارک' علاقے میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 'گلوبل ہاک' نامی جاسوس امریکی ڈرون کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے فوری طور پر مارگرایا.

ایرانی سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب کے فضائیہ کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکی جاسوسی ڈرون کی شناخت کے ایک ہی وقت میں اس کے قریب ایک اور 35 عملے پر مشتمل جاسوسی طیارہ پرواز کر رہا تھا مگر ہم نے اس کو تباہ نہیں کردیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے تین جولائی 1988 میں اپنے سمندری جنگی جہاز کے ذریعے ایران کے مسافربردار طیارے کو مار گرایا جس کے نتیجے میں 290 ایرانی شہری شہید ہوگئے۔

امریکی بحری جنگی جہاز یو ایس ایس ونسنز نے تین جولائی 1988 کو اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی کمپنی ایران ایئر کے دبئی جانے والے ایئر بس اے-300 طیارے کو مار گرایا جس میں 66 بچوں سمیت 290 افراد شہید ہوگئے.

یہ واقعہ فضائی سانحوں کی تاریخ میں انسانی جانی نقصان کے حوالے سے اپنی نوعیت میں آٹھواں بدترین سانحہ تھا.

9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 9 =