ایف اے ٹی ایف کا ایران کو ایک بار پھر اکتوبر تک بلیک لسٹ نہ کرنے کا فیصلہ

تہران، 22 جون، ارنا - اقوام متحدہ کے بین الحکومتی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کو بلیک لسٹ نہ کرنے کی تجدید کی. ایف اے ٹی ایف نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں اعلان کردیا کہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کو 2019 کے اکتوبر تک بلیک لسٹ نہ کرنے کی توثیق کردی۔

ایف اے ٹی ایف نے اپنے بیان میں ایران کی جانب سے دہشتگردی کے مالی معاونت کی روک تھام اور انسداد منی لانڈرنگ کے حوالے سے سیاسی وعدوں پر عمل کرنے کی تعریف کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے 2017 کے دوران دہشتگردی کے حوالے مالی معاونت کی روک تھام اور انسداد منی لانڈرنگ کے حوالے سے نئی قانون سازی کے لئے تجاویز پیش کیں.
عالمی انسداد منی لانڈرنگ گروپ (FATF) ایک بین الحکومتی ادارہ ہے جس کا قیام 1989 میں عمل میں آیا تھا. اس ادارے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی نظام کو دہشت گردی، کالے دھن کو سفید کرنے اور اس قسم کے دوسرے خطرات سے محفوظ رکھا جائے اور اس مقصد کے لیے قانونی، انضباطی اور عملی اقدامات کیے جائیں.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 15 =