ایرانی قوم سفارتکاری کو سفارتکاری، جنگ کو شجاعانہ دفاع کیساتھ جواب دے گی

تہران، 21 جون، ارنا ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی قوم سفارتکاری کو سفارتکاری، جنگ کو شجاعانہ دفاع کے ساتھ جواب دے گی۔

یہ بات "سید عباس موسوی" نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں امریکی وزارت خارجہ میں گروپ ایران کے اقدام کے سربراہ "برایان ہوک" کے بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے خلاف گزشتہ سالوں میں تحمیلی جنگ، معاشی دہشتگردی اور معاہدوں کی خلاف ورزی کا مطلب سفارتکاری نہیں ہے۔

موسوی نے کہا کہ ایرانی قوم سفارتکاری کو سفارتکاری، باہمی احترام کو احترام اور جنگ کو شجاعانہ دفاع کے ساتھ جواب دے گی۔

تفصیلات کے مطابق، امریکی خصوصی نمائندہ برائے امور ایران "برایان ہوک" نے اسلامی جمہوریہ ایران سے فوجی اقدام کے بجائے سفارتکاری موقف کا مطالبہ کیا۔

9393**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 1 =