جوہری معاہدے سے متعلق ایران کے اگلے فیصلے کا اعلان 7 جولائی کو ہوگا: ظریف

تہران، 21 جون، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کی بعض شقوں پر عملدرآمد روکنے سے متعلق ایران کے اگلے مرحلے کے فیصلے کا اعلان 7 جولائی کو ہوگا.

محمد جواد ظریف نے جمعہ کے روز اصفہان میں اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے بعض حصوں پر عمل در آمد کو روکنے کا پہلا مرحلہ گزشتہ 8 مئی کو شروع ہوا اور اس کا اگلا مرحلہ 7 جولائی سے شروع ہوگا.
انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر حس روحانی کی جانب سے جوہری معاہدے میں شامل ممالک کے سربراہوں اور یورپی یونین کی سربراہ کو بھیجے گئے خطوط میں بھی اس بات کا اعلان کیا گیا تھا.
ظریف نے ترک وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے متعلق کہا کہ ایران اور ترک صدور کے درمیان طے پانے والے فیصلوں کے تحت دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ اسٹریٹجک تعلقات کے لئے منصوبہ بندی کریں گے اور آج کی یہ نشست اسی مقصد سے منعقد کی گئی.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =