امریکی ڈرون کیخلاف ورزی، ایران میں سوئس سفیر کی طلبی، احتجاج

تہران، 21 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے ملکی فضائی کی دراندازی کرنے والے جاسوس امریکی ڈرون کے خلاف تہران میں امریکی مفادات کے محفاظ کی حیثیت سے سوئٹرزلینڈ کے سفیر کو طلب کرکے اس واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے.


ایرانی وزیرخارجہ کے معاون خصوصی اور ڈائریکٹر جنرل برائے امریکی امور محسن بہاورند نے سوئس سفیر کی طلبی کے موقع پر امریکی ڈرون کی خلاف ورزی پر انھیں باضابطہ احتجاجی مراسلہ حوالہ کردیا.
اعلی ایرانی سفارتکار نے امریکی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایسے اشتعال انگیز اقدامات پر خبردار کیا ہے.
انہوں نے سوئٹرزلینڈ سفیر کو جاسوس امریکی ڈورن کو مار گرائے جانے سے متعلق تفصیلات بتائیں اور انھیں کہا گیا ہے کہ ڈرون کا ملبہ ایرانی مسلح افواج کے پاس ہے جسے ضرورت پڑنے پر دیکھایا جائے گا.
ایرانی سفارتکار نے سوئس سفیر سے مطالبہ کیا کہ ایران کہ اس پیغام کو پہنچایا جائے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے تاہم ایرانی مسلح افواج فوری طور کسی بھی دراندازی کا جواب دیں گی.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =