21 جون، 2019 2:55 PM
Journalist ID: 1312
News Code: 83363236
0 Persons
روس اور فرانس کے وزرائے خارجہ کا ایران پر تبادلہ خیال

ماسکو، 21 جون، ارنا - روس اور فرانسیسی وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ایران سے متعلق حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

روسی دفترخارجہ کے مطابق، وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو ان کے فرانسیسی ہم منصب جان ایف لودریاں کی جانب سے ٹیلی فونک کیا گیا جس میں فریقین نے ایران سے متعلق بات چیت کی.
انہوں نے ایران کے علاوہ لیبیا اور یوکرائن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا.
یاد رہے کہ روس اور فرانس دونوں ایران جوہری معاہدے میں شامل ممالک ہیں اور وہ اس معاہدے کو بچانے کے لئے کوشاں ہیں.
مغربی میڈیا کے مطابق، فرانسیسی صدر نے گزشتہ دنوں اپنے سنیئر مشیر کو دورہ ایران پر بھیجا جس کا مقصد ایران امریکہ کشیدگی میں کمی لانے کے لئے کردار ادا کرنا ہے.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 9 =