ایران کی عالمی شمس کانفرنس میں پاکستان اور ترک پروفیسرز شریک ہوں گے

ارومیہ، 21 جون، ارنا - ایران کی میزبانی میں پانچویں بین الاقوامی شمس تبریزی اور مولانا روم کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نامور ایرانی، پاکستانی اور ترک پروفیسرز شریک اور تقاریر کریں گے.

شمس تبریزی تنظیم کے چیئرمین سید محمد عابدی نے ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو روزہ شمس اور مولانا کانفرنس رواں سال کے 29 ستمبر کو ایرانی علاقے خوی میں منعقد ہوگی.
انہوں نے مزید کہا کہ مقررین کی فہرست کو حتمی شکل دی گئی ہے جس کے مطابق ایران، پاکستان اور ترکی سے تعلق رکھنے والے تین پروفیسرز اور فیلسوف اس اہم سائنسی اور ثقافتی تقریب سے خطاب کریں گے.
انہوں نے کہا کہ ایران کے فلسفے کے پروفیسر «غلام حسین ابراہیمی»، ترک جامعات کے نامور پروفیسر «محمود اول قلچ» اور پاکستان کی علامہ اقبال اکیڈمی کے نائب صدر «شہزاد قیصر» آئندہ کانفرنس میں مدعو ہیں.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 4 =