ایران نے امریکی ڈرون کیجانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کردی

تہران، 20 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے جاسوس امریکی ڈرون کی جانب سے ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے.

ترجمان دفترخارجہ «سید عباس موسوی» نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر امریکہ کو خبردار کیا ہے.
انہوں نے امریکہ کے ایسے جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران اپنی سرزمین کے خلاف ایسی تمام کاروائیوں پر خبردار کرتے ہوئے جارحیت کرنے والوں کو اس کے نتائج کا ذمہ دار سمجھتا ہے.
پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے مطابق، امریکی ڈرون کو جنوبی صوبے ہرمزگان کے علاقے «کوہ مبارک» میں فضائی دفاعی نظام کے ذریعے مارگرایا گیا.
بیان کے مطابق، امریکی ڈرون کا نام «گلوبل ہاک» ہے جس نے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے کوہ مبارک کے علاقے میں شناخت اور فوری طور پر مار گرایا گیا.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 4 =