دنیا میں باوثوق مقالات کی اشاعت پر ایران کی پوزیشن میں بہتری

شیراز، 20 جون، ارنا - اسلامی دنیا میں سائنسی معتبر ذرائع کے مرکز (ISC) کے قائم مقام سربراہ کے مطابق، خطے اور عالمی سطح پر مختلف موضوعات پر مقامات کی اشاعت پر اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن میں قابل قدر بہتری دیکھنے میں آئی ہے.


یہ بات محمد جواد دہقانی نے ریجنل انفارمیشن سنٹر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی اور آئی ایس سی ادارے کے درمیان معاہدے پر دستخط کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں معتبر کالمز کی اشاعت پر ایران کا 2.7 فیصد حصہ ہے جبکہ دنیائے اسلام میں 31.6 فیصد اور مشرق وسطی میں ایران کا 32 فیصد حصہ ہے.
انہوں نے کہا کہ دنیا میں اہم مضامین کی اشاعت سے متعلق ایران کو 16ویں اور معتبر مضامین کی اشاعت میں 19ویں پوزیشن حاصل ہے.
دہقانی کے مطابق، ایران کی پوزیشن میں بہتری اس بات کا ثبوت ہے ملک میں تعلیم اور سائنسی ترقی سے متعلق کامیاب پالیسی پر کام ہورہا ہے اور ایرانی سائنسدان حالیہ برسوں میں ریسرچ اور مضامین کی تیاری میں کافی آگے بڑھے ہیں.
انہوں ںے مزید کہا کہ سال 2018 میں ایران کا سائنسی پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں 1.85 فیصد، 57 مسلم ممالک کے درمیان 21 فیصد اور 17 مشرق وسطی کے ممالک کے مقابلے میں 30 فیصد رہا ہے.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 5 =