20 جون، 2019 1:26 PM
Journalist ID: 1312
News Code: 83362374
0 Persons
چینی فلمساز کی ایرانی سنیما کی تعریف

بیجنگ، 20 جون، ارنا - معروف چینی فلمساز نے ایران میں سنیما انڈسٹری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں ایرانی سنیما مقبول ہے اور مختلف فلمساز ایرانیوں کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں.

یہ بات «جینگ ہائی یاینگ» نے جمعرات کے روز بین الاقوامی شنگھائی فلم میلے کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جہاں مختلف ایرانی فلم ڈائریکٹرز بھی شریک ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہا آج دنیا کے مختلف فلمساز چاہتے ہیں کہ وہ ایرانی کلچرل سے آشنا ہوں اور ایرانی سنیما کے ساتھ فلم بنانے میں شراکت داری ہو.
انہوں نے کہا کہ ایران اور چین کے سنیما ایک دوسرے کے لازم اور ملزوم ہیں، ہم ایرانی سنیما کی اچھی کارکردگی کو چینی فلمسازوں کے لئے مثال سمجھتے ہیں.
مشہور چینی فلمساز کا کہنا تھا کہ آج ایرانی فلموں کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملتی ہے اور ہم انہیں بہترین فلموں میں شمار کرتے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی سنیما کے ساتھ تعاون کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، ایرانی فلموں سے دنیا کو تاریخی اور تہذیب کے حوالے سے پیغام ملتا ہے لہذا ہم سمجھتے ہیں کہ ایران کے ساتھ فلم انڈسٹری میں تعاون کو بڑھانا ہوگا.
یاد رہے کہ چین میں دس روزہ عالمی شنگھائی فلم میلے کا آغاز ہوا ہے جو 24 جون تک جاری رہے گا، اس میلے میں 10 ایرانی فلموں نے بھی حصہ لیا ہے.
274** 9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 10 =