20 جون، 2019 9:58 AM
Journalist ID: 1312
News Code: 83362000
0 Persons
امریکہ، افغانستان میں اپنی شکست کو چھپا رہا ہے: ایران

نیو یارک، 20 جون، ارنا - اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ امریکہ، افغانستان میں اپنی ناکام پالیسی کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے.

«مجید تخت روانچی» نے افغانستان سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان میں بدامنی پھیلانے کے حوالے سے ایران مخالف امریکی الزام کو سختی سے مسترد کردیا.
انہوں نے مزید کہا کہ ان الزامات کا مقصد امریکہ کی افغانستان میں 18 سال سے زائد غیرقانونی موجودگی اور اپنی شکست فاش سے عالمی رائے عامہ کی توجہ کو ہٹانا ہے.
ایرانی مندوب نے کہا کہ افغان عوام کئی برسوں سے جارحیت، قبضے اور دہشتگردی کی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ وہ امن و سلامتی کے سوا کچھ نہیں چاہتے.
انہوں نے مزید کہا کہ افغان مسئلے کا حل صرف افغان عوام کے ہاتھ میں ہے اور کوئی بھی منصوبہ یا بیرونی امن عمل کو ان پر مسلط نہیں کیا جاسکتا.
تخت روانچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کئی دہائیوں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے اور آج بھی افغانستان میں قیام امن و استحکام کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ذریعے افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات یورپی علاقوں کو اسملنگ ہوتی ہیں جبکہ اس حوالے سے بین الاقوامی امداد ناکافی ہے لہذا ہم عالمی برادری سے مزید تعاون کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 2 =