ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس 28 جون کو  ویانا میں منعقد ہوگا

تہران، 19 جون، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اگلا اجلاس،  ایران، جرمنی، برطانیہ، فرانس، روس اور چین کے نائب وزرا اور سیاسی ڈائریکٹروں کی سطح پر 28 جون کو ویانا میں منعقد ہوگا۔

"سید عباس موسوی" نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کے مطابق فریقین کے درمیان مشترکہ کمیشن کے اجلاسوں کو باضابطہ طور پر منعقد ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا گزشتہ اجلاس مارس مہینے کو منعقد ہوچکا تھا۔

یاد رہے کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی اور ایران کیخلاف امریکی دشمن پالیسیوں کے تسلسل میں جوہری معاہدے کے نفاذ میں روڑے اٹکانے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے 8 مئی کو باضابطہ طور پر اعلان کردیا کہ وہ جوہری معاہدے کے بعض اصولوں سے جزوی طور پر دستبردار ہوجائے گا۔

اس کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا که ایران نے 3 اعشاریہ 67 فیصد یورونیم کی مقدار کو چار گنا افزودہ کر دیا ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 8 =