ایران کا چین میں زلزلے متاثرہ لوگوں سے ہمدردی کا اظہار

تہران، 19 جون، ارنا-  ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے چین میں حالیہ زلزلے اور سیلاب پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان حادثوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

"سید عباس موسوی" نے چین کے جنوبی علاقوں میں آنے والے سیلاب سمیت چین کے مرکز میں حالیہ زلزلے کی وجہ سے درجنوں افراد جاں بحق ہونے اور ہزاروں افراد بے گھر ہونے پر چینی حکومت اور عوام بالخصوص ان واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کردیا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 6 تھی جس کا مرکز صوبے سی چوان کے علاقے اییین تھا۔

اس زلزلے کے نتیجے میں اب تک 11 افراد جاں بحق جبکہ 125 بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

 اس کے علاوہ چین کے جنوبی اور مرکزی علاقوں میں حالیہ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں کی خاطر اب تک 365 افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔

 اس تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں اب تک قریب 61 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 12 =