19 جون، 2019 11:41 AM
Journalist ID: 1837
News Code: 83360532
0 Persons
ایران چھ ملکی سلامتی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

تہران، 19 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان کے چھ ہمسایہ ملکوں کے قومی سلامتی مشیروں کی دوسری کانفرنس کی میزبانی کرنے کا اعلان کیا ہے.

اس فیصلے کا اعلان روس میں عالمی سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر ہونے والی چھ ملکی سلامتی نشست میں شریک ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی نے کیا.

افغانستان کے ہمسائہ ممالک کے درمیان چھ فریقی سیکورٹی نشست گزشتہ روز روسی شہر اوفا میں منعقد ہوئی جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دوسری چھ فریقی سیکورٹی نشست روان سال کی دوسری ششماہی میں تہران میں منعقد ہوئے.

اس اجلاس میں شریک ممالک نے افغانستان میں قومی مصالحت اور استحکام کی حمایت کے لئے مشترکہ کوشش کے تسلسل پر زور دیا.

اس موقع میں علی شمخانی نے افغانستان کے سیاسی حلقوں کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ووٹنگ اور عوامی شرکت کی بنیاد پر اس ملک کے قانونی ڈھانچوں کی مضبوطی کیلئے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے مشترکہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا.

اس اجلاس کے وہی آغاز میں روس کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری 'پیٹروشف' نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن و استحکام اور قومی مصالحت کے عمل میں افغانستان کی تمام جماعتوں کی شمولیت، افغانستان کے سب پڑوسی ممالک کی خواہش ہے.

9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =