19 جون، 2019 11:11 AM
Journalist ID: 1312
News Code: 83360470
0 Persons
ایران کیخلاف امریکی ثبوت متنازع ہیں: روس

ماسکو، 19 جون، ارنا - روس نے خلیج عمان میں تیل بردار جہازوں پر حالیہ حملے سے متعلق امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پیش کردہ نام نہاد ثبوت کو متنازع قرار دیا ہے.

یہ بات روسی وزیر خارجہ  "سرگئی لاوروف" نے گزشتہ روز روسی خبر رساں ادارے تاس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی اتحادیوں نے بھی ایران مخالف دستاویزات کو کوئی اہمیت نہیں دی.
لاوروف نے کہا کہ ہمارے پاس بحیرہ عمان میں آئل ٹینکروں پر حالیہ حملے میں ایران کو ملوث دینے کے لئے کوئی شواہد اور دستاویزات موجود نہیں ہیں اور امریکی شواہد جو ایک شارٹ فلم اور کچھ تصاویر پر شامل ہیں، بہت ہی ناقابل فہم ہے حتی کہ ان کے اتحادی اس شواہد کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس حادثے کو غور سے تحقیق کرنا چاہتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس موضوع کے جائزہ کرنا کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے ایک خطرناک راستے میں اس صورتحال کی منتقلی کے حوالے سے کہا کہ ایسی صورتحال پریشان کن ہے مگر ہمیں ابھی سے منفی پیش گوئی نہیں کرنا چاہئیے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ سب فریقین کو صبر کرنا چاہئیے اور گزشتہ کی طرح مغرب کی "زیادہ امکان" منطق کے مطابق عمل نہیں کریں۔
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 11 =