ایران میں ایکو رکن ممالک کی ہیلتھ ٹورزم نمائش کا انعقاد

اردبیل، 18جون، ارنا- اقتصادی تعاون تنظیم ایکو کے رکن ممالک کی ہیلتھ ٹورزم نمائش کا ایرانی شہر اردبیل میں انعقاد کیا گیا جس میں 150 ملکی اور غیر ملکی نمائندوں نے حصہ لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نمائش 40 اسٹالز پر مشتمل ہیں اور سیاحتی صنعت میں سرگرم اراکین کے 150 ملکی اور غیر ملکی نمائندوں نے اس میں حصہ لیا ہے۔

 اس نمائش میں شریک لوگوں کو ہیلتھ ٹورزم کے حوالے سے ایکو رکن ممالک کی تازہ ترین کامیابیوں کا تعارف کیا گیا۔

یہ نمائش 18 سے 20 جون تک ایران کے شمال مغربی شہروں اردبیل اور سرعین میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم ایکو ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جس میں 10 ایشیائی ممالک شامل ہے۔ یہ رکن ممالک کے درمیان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع ترتیب دے کر انہیں ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔

 اس کے رکن ممالک میں افغانستان، آذربائیجان، ایران، قازقستان، کرغزستان، پاکستان، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ ای سی او کا صدر دفتر ایران کے دار الحکومت تہران میں واقع ہے۔ اس تنظیم کا مقصد یورپی اقتصادی اتحاد کی طرح اشیاء اور خدمات کے لیے واحد مارکیٹ تشکیل دینا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 1 =