18 جون، 2019، 6:33 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83359780
T T
0 Persons
 پاک ایران گیس منصوبے کی تکمیل، پاکستانی عوام کے مفادات میں ہے

 اسلام آباد، 18 جون، ارنا-  پاکستانی سینٹ کے چیئرمین نے پاک- ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستانی عوام کے مفادات کی فراہمی کیلئے انتہائی اہم ہے۔

"صادق سنجرانی" نے منگل کے روز پاک ایران پارلیمانی فرینڈ شپ گروہ کے اراکین کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ گیس منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے پاکستان کیلئے مناسب صورتحال فراہم ہوجائے گی۔

انہوں نے تہران اور اسلام آباد کے تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سب پاکستان اور ایران کے درمیان اچھے تعمیری تعلقات سے واقف ہیں۔

انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان قریب 900 کلومیٹر پر پھیلی ہوئی مشترکہ سرحدوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کو اپنے اہم ہمسایہ ملک سمجھتے ہیں۔

پاکستانی سینٹ کے چیئرمین نے وزیر اعظم "عمران خان" کے حالیہ دورہ ایران کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان طی پانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کے ذریعے باہمی تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

انہوں نے پاک ایران مشترکہ گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں دلچسبی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل، پاکستانی عوام کے مفادات میں ہے۔

اس موقع پر ایرانی پارلیمانی وفد کے سربراہ "احمد امیر آبادی فراہانی" نے بھی پاکستانی کیجانب سے 6 ممالک کے پارلیمانی سربراہی اجلاس کے قیام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہارکردیا کہ 6 ممالک پارلیمانی سربراہی اجلاس کا قیام، ایشیا کی حقیقی پارلیمانی اجلاس کے قیام کا باعث بنے گا۔

امیر آبادی فراہانی نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان، خطے کے دو اہم اور طاقتور ملک ہیں جن کے عوام اور حکومتوں کے مضبوط عزم وارادے، ان کی شاندار تاریخ سے جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیر قانونی علیحدگی اور خطے میں اس کے شر انگیز اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے منفی اقدامات کے باوجود، ہم علاقے میں قیام امن و استحکام کے خوہاں ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک بالخصوص پاکستان کیساتھ علاقائی امن و استحکام میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

ایرانی پارلیمانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ اس بات کے باوجود کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے جوہری معاہدے سے متعلق بارہا ایرانی کارکردگی کی تصدیق کی ہے لیکن امریکہ، غیر قانونی طور پر اس بین الاقوامی معاہدے سے علیحدہ ہوگیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ پاک ایران مشترکہ گیس پائپ لائن جلد از جلد تکمیل ہوجائے گی تا کہ پاکستان کے ذریعے خطے کے دوسرے ممالک بھی گیس جیسی نعمت سے مستفید ہوجائیں۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .