18 جون، 2019 6:00 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83359736
0 Persons
عراقی پارلیمانی وفد کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

تہران، 18 جون، ارنا-  عراق کے پارلیمانی وفد نے نائب عراقی اسپیکر "بشیر خلیل الحداد" کی قیادت میں ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کیساتھ ملاقات کی۔

ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین نے ایران اور عراق کے درمیان تاریخی اور دیرینہ تعلقات، دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں اور ایرانی اور عراقی شہریوں کےلئے فراہم ہونے والی سفری سہولیات کے امور سے متعلق بات چیت کی۔

اس کے علاوہ مشکل صورتحال میں ایک دوسرے کی حمایت، خطے میں قیام امن و استحکام کے حوالے سے ایران اور عراق کا اہم کردار اور علاقے کی تازہ ترین تبدیلیاں بھی دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دیگر موضوعات تھے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ عراقی پارلیمانی وفد نے اس سے پہلے نائب ایرانی اسپیکر "مسعود پزشکیان" اور ایران-عراق پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ کیساتھ بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں فریقین نے پارلیمانی تعلقات سمیت باہمی اور علاقائی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 7 =