دنیا میں جگر کی پیوندکاری میں ایران کو پہلی پوزیشن حاصل

 تہران، 18 جون، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران، جگر کی پیوندکاری کے حوالے سے دنیا میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے.

 یہ بات ایرانی وزرات صحت میں اعضا کی پیوندکاری اور بیماریوں کے علاج کے ڈائریکٹر مینجر "مہدی شادنوش" نے منگل کے روز  ایرانی دارالحکومت تہران میں اعضا عطیہ کرنے کے حوالے سے منعقدہ ایک کانگرس کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں ایرانی شہر شیراز کے "ابن سینا" سینٹر کو 700 جگر کی پیوندکاری کیساتھ اس حوالے سب سے پہلی پوزیشن حاصل ہے اور پھر اس کے بعد امریکہ کے ایک ہسپٹال کو 400 جگر کی پیوندکاری کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران، جگر کی پیوندکاری کے شعبے میں خطے کے سب سے ترقی یافتہ ممالک میں سے ایک ہے.

ایران نے اسلامی انقلاب کے بعد جگر کی پیوندکاری میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس وقت ملک کے بیشتر صوبوں میں جگر کے کامیاب ٹرانسپلانٹ آپریشن کئے جاتے ہیں.

ایرانی ڈاکٹروں نے اب تک جگر کے 40 ہزار کامیاب پیوند کاری آپریشنز کئے ہیں اور یہ طبی شعبے میں ہماری قابل قدر صلاحیتوں کی علامت ہے.

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 4 =