18 جون، 2019 4:49 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83359620
0 Persons
 ایران کی دنیا میں تن سازی میں پہلی پوزیشن

 رشت، 18 جون، ارنا- ایران کی تن سازی فیڈریشن کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تن سازی میں ایشیا سمیت دنیا میں پہلی پوزیشن پرکھڑا ہے۔

"ناصر پور علی فرد" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قومی تن سازی ٹیم نے گزشتہ سال میں اسپین میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کرلی اور اب ایران کی ٹیم نے دنیا کی پہلی پوزیشن پر کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قومی تن سازی ٹیم کے 20 کھیلاڑیوں نے اسپین مقابلوں میں حصہ لیا تھا اور انہوں نے مجموعی طور پر 12 طلائی تمغے جیت کے ملک کا نام روشن کر دیا۔

علی پور نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی تن سازی فیڈریشن کو مسلسل دو سال کیلئے سب سے بہترین فیڈریشن کیلئے منتخب کیا گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ان کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 15 =