سمندری نقل و حملے کے شعبے میں ایران اور روس کے تعاون میں اضافہ

 اصفہان، 18 جون، ارنا-  روس کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ ماسکو نے سمندری نقل و حمل کے شعبے میں ایران کیساتھ تعاون میں اضافہ کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی ہے کیونکہ یہ بات دونوں ملکوں کے درمیان زراعتی مصنوعات کے لین دین کی توسیع میں مددگار ثابت ہوگی۔

یہ بات " الکساندر نواک " نے منگل کے روز، ایران اور روس کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 15 ویں اجلاس کے اختتام کے موقع پر صحافیوں کیساتھ ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی طور پر ایران اور روس کے درمیان اقتصادی تعلقات کے حجم میں 7 فیصد اور زراعتی مصنوعات کے لین دین میں 5-1 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس نے ایران کیساتھ مختلف شعبوں بشمول توانائی، سائبر اسپیس اور زراعت کے میدان میں بہت اچھے تعمیری مذاکرات کیے ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ آذربائیجان کے ریلوے کا قیام، ایران اور روس کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہونے میں مددگار ثابت ہوگا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 9 =