جوہری معاہدہ کا تحفظ ایرانی ایٹمی مسئلہ کا واحد حل ہے: چین

بیجنگ، 18جون، ارنا – چینی وزیر خارجہ نے مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ذکر کرتے ہو‏ئے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ کا تحفظ ایرانی ایٹمی مسئلہ کا واحد حل ہے.

یہ بات چینی وزیر خارجہ 'وانگ ژی' نے آج بروز منگل بیجنگ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اپنے شامی ہم منصب 'ولید المعلم کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ باہمی مذاکرات اور جوہری معاہدہ کا تحفظ ایرانی ایٹمی پروگرام کا واحد عملی اور منطقی حل ہے اور ہمارے خیال میں اس بین الاقوامی معاہدے کو مکمل طور پر محفوظ کیا جانا چاہئے.

انہوں نے کہا کہ ہم جوہری معاہدے کے دوسرے فریقین سے چاہتے ہیں کہ اپنے کئے گئے وعدوں پر کاربند رہیں.

 چینی عہدیدار نے کہا کہ ایران کو  جوہری معاہدے کےفوائد سے فائدہ اٹھانا چاہیے.

چینی وزیر نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی یک طرفہ پابندیاں منطقی نہیں ہیں اور چین کسی ملک کے خلاف ایسی پابندیوں کے ساتھ مخالف ہے.

وانگ ژی نے اپنے ملک کے لیے خطے کی امن اور استحکام کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے سب فریقین سے مطالبہ کیا کہ اپنی رواداری کے ساتھ کشیدگی کو کم کریں.

انہوں نے شامی بحران میں ایران اور روس کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کا فرض ہے کہ دہشتگردی کی لعنت کے ساتھ مقابلہ کریں.

تفصیلات کے مطابق ولید معلم اتوار کے روز چین کے 5 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے اور شامی بحران کے آغاز سے یہ، ولید معلم کا تیسرا دورہ چین ہے.

9410٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 8 =