روس، ایران کیساتھ کثیرالجہتی تعلقات بڑھانے کیلئے پرعزم

اصفہان، 18 جون، ارنا – روسی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ ایران اور روس ایک دوسرے کے ساتھ اچھے دوست اور شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک باہمی مشترکہ تعلقات بڑھانے کے لئے پر عزم ہیں.

یہ بات 'الیکزینڈر نوواک' نے پیر کے روز اصفہان میں منعقدہ ایران اور روس کے ایران اور روس کے درمیان مشترکہ اقتصادی اور تجارتی کمیشن کے 15 ویں اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس اجلاس کے انعقاد سے اقتصادی تعلقات کی توسیع کے ساتھ ساتھ ایران اور روس کے درمیان مشترکہ ثقافتی تعلقات کے فروغ میں مدد ملے گی.
9410٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 12 =