پاک ایران پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے اراکین کا باہمی تعاون کے فروغ پر زور

اسلام آباد، 17 جون، ارنا- ایران اور پاکستان کے پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے اراکین نے ایک مشترکہ اجلاس میں باہمی تعاون کی توسیع کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان اور ایران کے پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے سربراہوں"احمد امیر آبادی فراہانی "اور "سید نوید قمر" کی قیادت میں پاک ایران پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے اراکین نے اسلام آباد میں ایک دوسرے کیساتھ ایک مشترکہ اجلاس میں ملاقات کی۔

ہونے والے ملاقات میں دونوں فریقین نے مختلف شعبوں بشمول سیاسی، اقتصادی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر امیر آبادی فراہانی نے پاکستان کی پارلیمنٹ کی دعوت اور اس دورہ کے حوالے سے ہونے والی ہم آہنگی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے باہمی تعلقات کے فروغ میں پارلیمانی تعلقات کے کردار کوانتہائی اہم قرار دے دیا۔

انہوں نے دونوں حکومتوں کی جانب سے مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادی اور تجارتی شعبووں میں مشترکہ صلاحیتوں سے فائڈہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہونے والے اجلاس میں دونوں فریقین نے اقتصادی تعلقات کے فروغ سمیت، گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے ایران اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا۔

 اس کے علاوہ دونوں فریفین نے مشترکہ سرحدوں میں امن کے فروغ اور سرحدی بازاوں کی توسیع  کے امور سے متعلق بات چیت کی۔

اس موقع پر پاکستان کے پارلیمانی گروپ کے سربراہ نے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکات پر تبصرہ کرتے ہوئے باہمی اقتصادی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 4 =