ایران نے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے: مغرینی

تہران، 17 جون، ارنا- یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا ہے اسلامی جمہوریہ نے ایران اب تک جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل کیا ہے۔

 یہ بات "فیڈریکا مغرینی" نے پیر کے روز لیگزمبرگ میں منعقدہ یورپی یونین کی کونسل برائے خارجہ امور کی نشست کے اختتام کے بعد ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  یورپی یونین، ایران کیجانب سے جوہری معاہدے کے بعض اصولوں سے جزوی دستبرداری کے حوالے سے فیصلہ کرنے کیلئے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ کا اتنظار کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین، بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے باضابطہ اعلان کے بعد جوہری معاہدے سے متعلق ایران کے حالیہ فیصلے کے بارے میں اپنے موقف کا اعلان کرے گی۔

مغرینی نے مزید کہا کہ ہم بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق عمل کریں گے اور اسلامی جمہوریہ ایران نے اب تک جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل کیا ہے اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ، ایران کیجانب سے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں کے بعض حصے سے دستبرداری کے  بعد رونما ہونے والی صورتحال کے بارے میں یقینی طور پر بات نہیں کر سکتی ہیں۔

 اس کے علاوہ جرمن وزیر خارجہ نے بھی کہا ہے کہ ایرانی کیجانب سے یورونیم کی افزودگی کی مقدار میں اضافہ کرنے کی صورت میں، اس حوالے سے فیصلہ کرنے سے پہلے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ کا انتظار کرتے ہیں۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 12 =