ایران پر سعودیہ کا الزام، اس کے غلط رویوں کا تسلسل ہے

تہران، 17جون، ارنا-  ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد "محمد بن سلمان" کیجانب سے مختلف شعبوں میں ایران پر الزام لگانے کا رویہ، ایران کیخلاف ان کے غلط رویوں کا تسلسل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب در اصل خطے میں اپنی غلط پالیسیوں کی عدم کامیابی کی وجہ سے ملک میں پیدا ہونے والے مسائل سے فرار کیلئے ان جیسے رویوں کو اپناتا ہے۔

ترجمان "سید عباس موسوی" نے کہا کہ سعودی عرب خطے کی تبدیلیوں اور صورتحال سے نا واقف ہونے اور علاقے میں کشیدگی اور بحران پیدا کرنے اور فوجی رویے اپنانے کے ذریعے، اپنے ملک کے عوام  اور علاقے کی دولت کو اجنبیوں کے جیب میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ سعودی عرب علاقے میں جنگ اور تباہی پیدا کرنے والے غلط رویوں سے دستبردار ہوکر خطی کشیدگی کو کم کرنے کے حوالے سے مذاکرات اور سیاسی طریقے کار کو اپنائے۔

ایرانی محکمہ خارجہ نے کہا کہ یقینا اسلامی جمہوریہ ایران، سعودی عرب کے اس نئے رویے کا خیر مقدم کرے گا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 3 =