آئل ٹینکروں پر حملہ، یورپی یونین نے ایران مخالف امریکی دعوے کو مسترد کر دیا

 تہران،  یورپی یونین کے وزارئے خارجہ نے حالیہ دونوں میں خلیج عمان میں دو آئل ٹینکروں پر حملے میں ایران کو ملوث قرار دینے کے امریکی دعوی کو مسترد کرتے ہوئے اس حادثے کی وجوہات کے تعین کیلئے اقوام متحدہ سے مستقل تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کی کونسل برائے خارجہ امور کی نشست آج بروز پیر کو لیزمبرگ میں منعقد ہوئی جس میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے حالیہ دنوں میں خلیج عمان میں حادثے کا شکار ہونے والے دو آئل ٹینکروں کے مسئلے کا جائزہ لیا۔

انہوں نے امریکہ کی جانب سے ایران کو اس حملے میں ملوث قرار دینے کو مسترد کرتے ہوئے ہوئے اس حادثے کی وجوہات کے تعین کیلئے اقوام متحدہ سے مستقل تحققیات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، جمعے کے روز خلیج عمان میں دو آئل ٹینکروں پر حملہ ہوا جس کے بعد ایرانی نیوی امدادی کاروائی کے لئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی.

امریکی حکومت نے آئل ٹینکروں پر حملے کا الزام ایران پر لگایا ہے.

 **9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 6 =