تاجکستان کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے پر تیار ہیں: ایرانی صدر

تہران، 17 جون، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے ایران اور تاجکستان کے درمیان ثفافتی اور تاریخی مشترکات کا حوالہ دیتے ہوئے ان مشترکات سے باہمی تعلقات بڑھانے کے لیےاستعمال کرنے پر زور دیا.

یہ بات حسن روحانی نے آج بروز پیر تہران میں تعینات تاجکستان کے نئے سفیر 'نظام الدین زاهدی' کی اسناد تقرری پیش کرنے کی تقریب میں کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ بہت صدیوں سے ایران اور تاجکستان کے درمیان دوستی کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مفادات میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا.
روحانی نے دونوں ممالک کے درمیان کی تاریخی، ثقافتی، لسانی اور مذہبی مشترکات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران، اس ملک کے ساتھ اقتصادی، سائسنی، زرعی، توانائی، ثقافتی اور بین الاقوامی سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی خواہشمند ہے.
اس موقع میں زاہدی نے بھی ایران اور تاجکستان کے درمیان لسانی، ثقافتی اور تاریخی مشترکات کو باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئےسنہری موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط کی توسیع کی ضرورت پر زور دیا.
9410٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 9 =