ایرانی قالین لبنان میں بہترین بیچنے والے اور منفرد ہے

بیروت، 17 جون، ارنا – لبنانی وزیر سیاحت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دنیا بھر میں کوئی قالین معیار، شکل اور فن کے لحاظ سے ایرانی قالین کے ساتھ مقابلہ نہیں کرسکتا ہے اور لبنان میں یہ قالین بے مثال اور مخصوص پوزیشن پر ہے.

یہ بات "اوادیس کیدانیان" نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران قالین کی صنعت میں دنیا کی پہلی پوزیشن پر ہے اور بعض ایرانی تاجر لبنان میں قالین کی برآمدات میں سرگرم عمل ہیں.
کیدانیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے زراعت اور صحت شعبوں کی طرح قالین کی صنعت میں اچھی کامیابیاں حاصل کرلی ہے حتی کہ ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں اچھی پوزیشن پر ہے.
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور لبنان کے درمیان سیاحتی تعلقات نجی شعبے، نقل و حمل اور سیاحتی کمپنیوں پر محدود ہے.
انہوں نے ایران میں دسویں سیاحتی نمائش کی شرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ کے لئے لبنان میں قائم ایرانی سفارتخانے کے ذریعہ ثقافتی اور سیاحتی نمائشوں کے انعقاد کی حمایت کرتے ہیں.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 6 =