صدر روحانی کی ایرانی والی بال ٹیم کی فتوحات پر مبارکباد

تہران، 17 جون، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے قومی والی بال ٹیم کو 2019 ورلڈ لیگ مقابلوں میں فتوحات پر مبارکباد پیش کی.

ڈاکٹر "حسن روحانی" نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایران کی قومی والی بال ٹیم کو شاندار کارکردگی کے مظاہرہ کرنے پر سراہا.
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی کھیلاڑیوں کی ایسی جارحانہ فتح نہ صرف قوم کی خوشی کے باعث بنتی ہے بلکہ دنیا میں وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت و وقار کی بالادستی ہوگی.
تفصیلات کے مطابق، ایرانی قومی والی بال ٹیم نے گزشتہ روز ملک کے مغربی علاقے ارومیہ میں منعقدہ ورلڈ لیگ مقابلوں میں اپنی حریف روسی ٹیم کو شکست دے دی.
والی بال ورلڈ لیگ کے چوتھے ہفتے مقابلوں کا ایران کے شمالی شہر اردبیل مین منعقد کیا جائے گا۔
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =