16 جون، 2019 8:32 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83356179
0 Persons
2019 والی بال ورلڈ لیگ میں ایران کی ایک اور شاندار فتح

ارومیہ، 16 جون، ارنا- ایران میں منعقدہ 2019 والی بال ورلڈ لیگ مقابلوں میں ایرانی کھیلاڑیوں نے روسی حریف کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

ایران کے شمال مغربی شہر اورمیہ میں منعقدہ 2019 والی بال ورلڈ لیگ مقابلوں کے تیسرے ہفتے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم کا سامنا روسی حریف سے ہوا۔

کھیلے جانے والے میچ کے پہلے سیٹ میں ایران کی ٹیم نے 20 کے مقابلے میں 25 پوانٹس کیساتھ کامیابی حاصل کی۔

 دوسرے سیٹ میں میچ انتہائی سنسنی خیز ہوا اور بالاخر ایرانی کھیلاڑیوں نے اپنی مہارت اور تکنیک کے بل بوتے پر26- 24 نتیجے کیساتھ روسی حریف کو شکست دے دی۔

میچ کے تیسرے اور آخری سیٹ میں ایران کی ٹیم نے اپنی مکمل طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25-23 نتیجے کیساتھ روسی حریف کے جیتنے کے خواب کو چکنا چور کردیا۔

والی بال ورلڈ لیگ کے چوتھے ہفتے مقابلوں کا ایران کے شمالی شہر اردبیل مین منعقد کیا جائے گا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 13 =