یکطرفہ پابندیوں سے علاقائی سیکورٹی اور استحکام کو نقصان پہنچتا ہے: ترک صدر

تہران، 16 جون، ارنا – ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ امریکہ کی یک طرفہ پابندیوں سے علاقائی سیکورٹی اور استحکام کو نقصان پہنچتا ہے.

یہ بات ترک صدر ''رجب طیب اردوان'' جنہوں نے باہمی تعاون اور اعتمادسازیکی تنظیم (CICA) کے پانچویں سربراہی اجلاس کی شرکت کے لیے تاجکستان کے شہر دوشنبہ کا دورہ کیا تھا اس ملک کی واپسی کے بعد اجلاس کا جائزہ لیتے ہوئے کہی.

ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی اناتولیہ کے مطابق، صدر اردوان نے ٹویٹر سائٹ پر اپنے ذاتی صفحے پر لکھا ہے کہ امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں علاقائی امن اور استحکام کو درہم برہم کرتی رہتی ہیں اور ہم خطے میں امن اور استحکام کے قیام کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے.

تفصیلات کے مطابق تاجیسکتان کے دارالحکومت دوشنبہ میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم(CICA) کے پانچویں سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے شرکت کی۔

9410٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =