ایران کا سفر بہت حیرت انگیز اور منفرد ہے: لبنانی صحافی

بیروت، 16 جون، ارنا - لبنان کے ایک سنیئر صحافی جنہوں نے ایران کا بہت سفر کیا ہے، کہا ہے کہ ایرانی معاشرے کا دیکھنا خاص طور پر وہ لوگ جو ایران کی پہلی بار سیر کرتے ہیں، کے لیے بہت حیرت انگیز، غیر متوقع اور دلکش ہے.

یہ بات فادی بودیہ' نے آج بروز اتوار ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ایران فوبیا کے مقصد سے بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے شائع ہونے والی خبریں، ایرانی معاشرے کی حقیقت سے بالکل الگ اور متضاد ہے.

انہوں نے کہا کہ وہ15  سال قبل سے مسلسل ایران سے سفر کرتا رہتا ہے اور ایرانی معاشرے کو اچھی طرح جانتا ہے اس مدت میں بہت سے افراد ان کے ہمراہ ایران میں آتے رہتے ہیں جن میں سے بعض ایران کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتے اور بعض نہیں، لیکن ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سب لوگ حیرت سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ وہی ایران ہے جس سے ہم کو ڈراتے ہیں؟

انہوں نے مزید بتایا کہ ایرانی معاشرے میں خواتین کی آزادی اور عوام کے احترام پر مبنی رویہ، ان کے لیے حیرت انگیز ہے.

٭٭ایرانی خاتون، ایران میں خواتین کی طاقت اور آزادی کی ایک تصویر کی عکاسی کرتی ہے.

لبنانی صحافی نے کہا کہ ایران کی طاقتور اور آزاد خواتین، ایرانی معاشرے اور اسلام کے اصولوں پر پابند ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ان کی آزادی اسلامی اور ایرانی اصولوں کے فریم ورک کے اندر ہے اور اس سلسلے میں ایرانی خواتین، دوسرے عربی ممالک کی خواتین سے مختلف ہیں.
9410٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 4 =