بحری جہازوں پر حملہ، جاپان نے ایران مخالف امریکی دعوے کو مسترد کردیا

بیجنگ، 16جون، ارنا – جاپانی حکام نے سمندری تیل بردار جہازوں پر حملے کیلیے ایران مخالف امریکی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دستاویزات، ایران پر الزام لگانے کیلئے کافی نہیں ہے.

تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت نے سمندری تیل بردار جہازوں پر حملے کا الزام ایران پر لگایا ہے لیکن جاپانی حکام نے امریکہ کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات کو تسلیم نہیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دستاویزات وہم و گمان کی بنیاد پر ہے.
یاد رہے کہ کیوڈ نیوز نے اتوار کے روز سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا کہ اس حملے کا الزام ایران پر لگانے کے لیے امریکہ کی پیش کردہ ویڈیو کافی اور واضح نہیں اور کچھ بھی ثابت نہیں کرتی تو جاپان امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حملے کے سلسلے میں مزید تحقیقات کرے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق، جمعے کے روز خلیج عمان میں دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ ہوا جس کے بعد ایرانی نیوی امدادی کاروائی کے لئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =