ایرانی خواتین30 فیصد انتظامی ذمہ داریوں پر سرگرم عمل کی جائیں گی

تہران، 16 جون، ارنا – خاتون نائب ایرانی صدر برائے خواتین اور خاندانی امور نے صدر روحانی کی جانب سے انتظامی شعبوں میں خواتین کی 30 فیصد سرگرمیوں کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے اس اہم کے عمل کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بات "معصومہ ابتکار" نے گزشتہ روز ایرانی صوبے آذربائیجان شرقی کے علاقے تبریز میں خواتین اور خاندانوں سے متعلقہ نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اب ملک بھر میں 60 مشیر اور نائب وزراء خواتین کے شامل ہیں اور صوبوں میں انتظامی سرگرمیوں کے 30 فیصد کو خواتین کو مختص کیا جانا چاہیئے۔

ابتکار نے کہا کہ ایرانی حکومت کے کارکنوں کے 41 فیصد ایرانی خواتین پر شامل ہیں اور ہم خواتین کی انتظامی صلاحیتوں کی ترقی کے لئے مناسب اقدامات اٹھائیں گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے اب تک ایرانی خواتین مختلف شعبے سمیت معاشرتی، ثقافتی، سائنسی اور سیاسی میدانوں میں سرگرم عمل ہیں اور صدر روحانی کی حکومت کے دوران تین ایرانی خاتون مختلف ممالک میں بطور سفیر ایران تعین کردئی گئی ہیں۔

9393**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 11 =