16 جون، 2019 8:42 AM
Journalist ID: 1312
News Code: 83355222
0 Persons
برطانوی سفیر کی دفترخارجہ طلبی، ایران کا احتجاج

تہران، 16 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے برطانیہ کی جانب سے سمندری تیل بردار جہازوں پر حملے کے الزامات پر برطانوی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا ہے.

خلیج عمان میں دو تیل بردار بحری جہازوں پر مشکوک حملے کے بعد برطانوی وزیرخارجہ نے ایران مخالف امریکی الزامات کو دہراتے ہوئے من گھڑت بیانات کا اظہار کیا جس کے فوری ردعمل میں تہران میں برطانوی سفیر کو طلب کیا گیا.
ایرانی وزیرخارجہ کے معاون خصوصی اور ڈائریکٹر جنرل برائے یورپی امور نے برطانوی الزامات اور موقف کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لندن حکومت بغیر کسے ثبوت کے امریکی نقش قدم پر چل رہی ہے.
《محمود بریمانی》 نے اس موقع پر مزید کہا کہ برطانیہ کو ایسے بے بنیاد الزامات کا جواب دینا ہوگا اور اسے چاہئے کہ امریکی الزامات کو دہرانے کے بجائے ایران کی اصولی پالیسی پر غور کرے.
برطانوی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ وہ ایرانی احتجاج کو جلد اپنے ملک کے حکام تک پہنچائیں گے.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =