15 جون، 2019 6:38 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83354852
0 Persons
 ایران اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

تہران، 15 جون، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی۔

"محمد جواد ظریف" نے تاجیسکتان میں منعقدہ باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم CICA کے پانچویں اجلاس کے موقع پر اپنے بھارتی ہم منصب "جئے شنکر" سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ باہمی تعاون اور اعتمادسازی تنظیم کے پانجویں اجلاس کا آج بروز ہفتہ کو انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی صدر ممکلت ڈاکٹر حسن روحانی شریک تھے۔

ایرانی صدر نے اس اجلاس کے موقع پر اپنے ترک ہم منصب سمیت امیر قطر سے ملاقات کی۔

ڈاکٹر روحانی دورہ تاجکستان سے پہلے کرغزستان گئے تھے جہاں انہوں نے شنگھائی تنظیم کے 19ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کی.
ان دوروں میں ایران کے سنیئر وزرا اور حکام صدر روحانی کے وفد میں موجود ہیں.
ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم (CICA) کے سربراہ اجلاس ہر 4 سال بعد اور وزرائے خارجہ کے اجلاس ہر دو سال بعد منعقد ہوتے ہیں.

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 9 =