15 جون، 2019 5:41 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83354749
0 Persons
ایران اور تاجیکستان کا باہمی تعلقات کے فروغ پر زور

تہران، 15 جون، ارنا-  ایران اور تاجیکستان کے صدور نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو بڑھانے کے حوالے سے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

 رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے باہمی تعاون اور اعتمادسازی کی تنظیم کے پانچویں سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے تاج ہم منصب "امامعلی رحمان" سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایرانی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے مضبوط عزم و ارادے کیساتھ خطے میں قیام امن و استحکام اور تہران اور دوشنبہ کے مفادات کی فراہمی کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

انہوں نے تاجیکستان کیجانب سے سیکا اجلاس کی شاندار میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تکنیکی اور انجینئرنگ کے شعبوں میں تعاون کی توسیع اور تجربات کے تبادلے کے حوالےسے تاجیکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں ایرانی کمپنیوں کی موجودگی کیلئے آمادگی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر تاجیکستان کے صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک سارے شعبوں میں ایران کیساتھ باہمی تعلقات کی توسیع کا خواہاں ہے۔

انہوں نے تاجیکستان میں ایرانی کمپنیوں کی موجودگی اور دونوں ملکوں کے نجی شعبوں کے درمیان مشترکہ تعاون کا خیر مقدم کیا۔

امامعلی رحمان نے سیکا اجلاس میں ایرانی وفد کی فعال موجودگی اور صدر روحانی کی جانب سے ان کی دورہ تاجیکستان کی دعوت کو تسلیم کرنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =