حادثے کا شکار آئل ٹینکرز ایرانی سمندری حدود سے نکل گئے

بندرعباس، 15 جون، ارنا- ایرانی ساحلی صوبے ہرمزگان کی پورٹس اینڈ شپنگ کے ڈائریکٹر مینجر نے کہا ہے کہ بحیرہ عمان میں حادثے کا شکار ہونے والے دو ائل ٹینکرز، اسلامی جمہوریہ ایران کی سمندری حدود سے نکل گئے ہیں۔

یہ بات "مراد عفیفی پور" نے ہفتہ کے روز صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ایران کے صوبے ہرمزگان کی بندرگاہوں اور بحری امور کی تنظیم کے رابطہ دفتر کے سربراہ "ادہم رضوانی" کا کہنا ہے کہ یہ آئل ٹینکرز، بحیرہ عمان میں حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مدد سے ان دونوں ٹینکروں میں موجود چوالیس ملاحوں کو بچا لیا گیا۔

واضح رہے کہ عمان کے مقامی ذرائع‏ ابلاغ نے جمعرات کی صبح بحیرہ عمان میں تیل بردار بحری جہازوں کے حادثے کا شکار ہونے کی خبر دی تھی۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 15 =